پاکستان اور سوڈان میں سیکیورٹی، سائبر کرائم اور پولیس تربیت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سوڈان میں سیکیورٹی، سائبر کرائم اور پولیس تربیت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد | 7 نومبر 2026

پاکستان اور سوڈان نے سیکیورٹی، داخلی امور، سائبر کرائم، پولیس تربیت اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں اپنے سوڈانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفیٰ علی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ پاکستان نے سوڈان میں امن کے قیام اور تعمیرِ نو کے لیے معاونت کی پیشکش  کی ہے۔ 

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟

خصوصی خبریں اور روزانہ کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے سبسکرائب کریں۔

مرکزی صفحہ پر واپس